Monday, June 28, 2010

7. Arzoo Hay Meri آرزو ہے میری


آرزو ہے میری یامحمدﷺ موت آئے تو اس طرح آئے
دھوم سے نکلے میرا جنازہ میری میت مدینے کو جائے

لے کے بانہوں میں پیارے نبی ﷺ کو کہ رہی تھی یہ دائی حلیمہؓ
اللہ اللہ چہرہ نبیﷺ کا جو بھی دیکھے وہ قربان جائے

عظمتِ مصطفی ﷺکیا بیاں ہو شان میرے نبی ﷺکی نہ پوچھو
بحرِ تعظیم سارا زمانہ ان کی چوکھٹ پے سر کو جھکائے

ہے سہارا ہمیں مصطفی ﷺکا چھوڑدے چھوڑتی ہے جو دنیا
ہم سے دامن نبی ﷺکا نہ چھوٹے چاہے سارا جہاں چھوٹ جائے

زائرانِ مدینہ کی عظمت کوئی پوچھے میرے دل سے پرنمؔ
ان کی آنکھوں کے قربان جاؤں جو دیار نبیﷺ دیکھ آئے

No comments:

Post a Comment