Tuesday, June 29, 2010

44. Sub se aola سب سے اولیٰ و اعلیٰ

سب سے اولیٰ و اعلیٰ ہمارا نبی
 سب سے بالا و بالا ہمارا نبیؐ

اپنے مولا کا پیارا ہمارا نبی
 دونوں عالم کا دولہا ہمارا نبیؐ

جس کو شایاں ہے عرش اولیٰ پر جلوس
ہے وہ سلطان والا ہمارا نبیؐ

بجھ گئیں جس کے آگے سبھی مشعلیں
شمع وہ لے کر آیا ہمارا نبیؐ

جن کے تلوں کا دھون ہے آب حیات
ہے وہ جان مسیحا ہمارا نبیؐ

خلق سے اولیا، اولیا سے رسل
اورر سولوں سے اعلیٰ ہمارا نبیؐ

اب تو یوسف بھی ان کی غلامی میں ہیں
تم نے دیکھا زلیخا ہمارا نبیؐ

جیسے سب کا خدا ایک ہے ویسے ہی
اِن کا اُن کا تمھارا ہمارا نبیؐ

کیا خبر کتنے تارے کھلے چھپ گئے
پر نہ ڈوبا نہ ڈوبے ہمارا نبیؐ

ملک کونین میں انبیاء تاجدار
تاجداروں کا آقا ہمارا نبیؐ

کون دیتا ہے دینے کو منہ چاہیئے
دینے والا سچا ہمارا نبیؐ

سارے اچھوں میں اچھاسمجھیئے جسے
ہے اُس اچھے سے اچھاہمارا نبیؐ

سارے اونچوں میں اونچاسمجھئیے جسے
ہے اُس اونچے سے اونچاہمارا نبیؐ

غمزدوں کو رضا مژدہ دیجیے کے ہیں
بیکسوں کا سہارا ہمارا نبیؐ

No comments:

Post a Comment