Tuesday, June 29, 2010

32. Naat Likhta Hoon نعت لکھتا ہوں رات کو جب بھی

نعت لکھتا ہوں رات کو جب بھی 
بتیاں تک بجھائے رکھتا ہوں

جانے کس وقت آپ آ جائیں
اپنی پلکیں بچھائے رکھتا ہوں

جب بھی جاتا ہوں ان کے قدموں میں
اپنا چہرہ چھپائے رکھتا ہوں

کام بگڑے ہوئے ہوں جتنے بھی
حاضری تک اٹھائے رکھتا ہوں

میں تو مسرور ان کی یادوں کے
پھول سارے کھلائے رکھتا ہوں

No comments:

Post a Comment